ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند کی خاتون کے ساتھ ایک نوجوان نے مبینہ طور پر طمنچہ اور چاقو کے زور پر ریپ کرنے کی کوشش کی۔
متاثرہ نے کوتوالی میں تحریر دی اور ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جب لڑکی کے والد جمعہ کی نماز پڑھنے گئے تو اسی دوران لڑکی کو تنہا گھر میں دیکھ کر محلہ کا ہی ایک نوجوان، طمنچہ اور چاقو کے ساتھ اس کے گھر میں پہنچ کرریپ کرنے کی کوشش کی۔
تحریر کے مطابق جب لڑکی نے شور مچایا تو آس پاس کے لوگ وہاں پہنچے اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا اور فرار ہو گیا۔
متاثرہ کے مطابق انہوں نے 100 نمبر پر اطلاع دی، کوتوالی پولیس کے مطابق معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔