اردو

urdu

ETV Bharat / state

شاملی: ایس ڈی او پر حملہ - ایس ڈی او ناظم احمد

ریاست اترپردیش میں شاملی کےجھنجھونا بجلی محکمہ کے ایس ڈی او اور ان کے ساتھ گاڑی میں موجود بجلی ملازمین پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا جس میں ایس ڈی او اور ملازمین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

شاملی: ایس ڈی او پر حملہ

By

Published : Jul 12, 2019, 3:24 PM IST

ایس ڈی او ناظم احمد نے بتایا کہ وہ کار سے اپنے گھر جا رہے تھے، جیسے ہی وہ سکندر پور بجلی گھر کے پاس پہنچے تبھی کچھ لوگوں نے ان کی کار کو تعاقب کرکے رکوایا اور گاڑی سے اترے چار لوگوں نے لاٹھی ڈنڈو سے ان پر حملہ کر دیا۔

جس میں ایس ڈی او اور ملازمین شدید طور پر زخمی ہو گئے
جس کے بعد انہیں علاج کےلئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

زخمی ایس ڈی او نے تھانے میں تحریر دے کر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی پر ایف آئی آر درج کرایا ہے جس میں ایس ڈی او نے بتایا کہ بجلی چوری کرتے پکڑے گئے لوگوں کو چھوڑنے کہ لئے کائرانہ رکن اسمبلی دباؤ بنا رہے تھے ایسا نہیں کرنے پر رکن اسمبلی نے گنڈے بھیج کر اس حملے کو انجام دیا ہے۔

اس حملے کی جانکاری ٹویٹر کے ذریعہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بجلی وزیر کو بھی دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details