حملے میں تھانہ انچارج سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نےابھی تک 4 ملزمین کو گرفتارکیا ہے۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنکج پانڈے نے ہفتہ کو بتایا کہ اعظم گڑھ میں رانی کی سرائے علاقے کے چکدی گاؤں میں سڑک پر موٹر سائیکل کی زد میں آنے سے مالا دیوی، جتیندر اور چندرپرکاش کے زخمی ہونے پر پاسی و راج بھر برادری کے درمیان مارپیٹ ہوئی تھی۔
اس معاملے میں مکندچندر کی تحریر پر سات افراد کے خلاف نقض امن کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شام کو سبھی ملزمین اپنی ضمانت کرا کے گاؤں پہنچے۔
الزام ہے کہ جمعہ کی رات ہی تقریبا دس بجے راج بھر گروپ کی طرف سے اینٹ پتھر چلایا جانے لگا۔
اطلاع ملنے کے بعد ڈائل 112موقع پر پہنچی تو حالات کو دیکھ کر اس کی اطلاع تھانے کو دی۔
جس کے بعد تھانہ انچارج پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے کہ اچانک دونوں متصادم گروپ میں سے کسی نے پولیس ٹیم پر بھی حملہ کردیا۔