اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا میں صحافی اور طلباء بھی غیر محفوظ - لاک ڈاؤن

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کمیشنریٹ آفس کا قیام عمل میں آنے کے بعد بھی جرائم میں کوئی کمی نہیں آ رہی ہے بلکہ لاک ڈاؤن کے بعد تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

صحافی پر حملہ
صحافی پر حملہ

By

Published : Sep 5, 2020, 1:06 PM IST

نوئیڈا سیکٹر 20 کوتوالی کے تحت سیکٹر 19 کے گزشتہ شب چاقو کے زور پر میڈیا کارکن سے موبائل اور نقدی لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ شخص نے اس سلسلے میں کوتوالی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

صحافی پر حملہ

متاثرہ صحافی ساگر راجاوت سیکٹر 63 میں واقع ایک نیوز چینل میں کام کرتے ہیں، وہ سیکٹر 19 میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں، رات کو وہ ڈیوٹی سے واپس سیکٹر 19 چوراہے سے پیدل گھر کی طرف جارہے تھے کہ اسی دوران چوراہے سے کچھ فاصلے پر دو موٹر سائیکل پر سوار تین شرپسندوں نے انہیں راستے میں روک لیا۔

الزام ہے کہ چاقو کے زور پر موبائل اور پیسے لوٹ لئے، احتجاج کرنے پر وہ جان سے مارنے کی دھمکی دے کر موقع سے فرار ہوگئے، کسی طرح گھر پہنچ کر معاملے کی پولیس کو اطلاع دی۔

بعد ازاں میں سیکٹر 15 پولیس چوکی کو فون کر شکایت درج کروائی۔

دوسری جانب کوتوالی پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کی بنیاد پر اس کیس کی تفتیش شروع کی گئی ہے۔


وہیں سیکٹر 62 میں 26سالہ طالب علم اکچھے کالرا کو کار لوٹ کر زخمی کر دیا گیا تھا جن کی گزشتہ رات فورٹیز اسپتال میں دوران علاج موت ہو گئی۔واضح رہے کہ بدمعاشوں نے لوہے کے راڈ سے ان کے سر پر چوٹ پہنچائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details