اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈومریا گنج: منصفانہ صحافت کرنے پر صحافی امین فاروقی پرحملہ - صحافی امین فاروقی

بی جے پی کارکنوں نے چند بدمعاشوں کے ساتھ ملک کر منصفانہ صحافت کرنے پر امین فاروقی کے ساتھ مار پیٹ کی۔

ڈومریا گنج: منصفانہ صحافت کرنے پر صحافی امین فاروقی پرحملہ
ڈومریا گنج: منصفانہ صحافت کرنے پر صحافی امین فاروقی پرحملہ

By

Published : May 17, 2021, 10:17 AM IST

اترپردیش کے شہر ڈومریا گنج کے صحافی امین فاروقی کو بی جے پی کارکن نے چند بدمعاشوں کے ساتھ ملک کر مار پیٹ کی۔ یہی نہیں جہاں اس صحافی کی پٹائی ہو رہی تھی، ایس ڈی ایم وہاں موجود تھا، صحافی کو بچانے کے بجائے پولیس تماشائی بنی رہی۔

ڈومریا گنج: منصفانہ صحافت کرنے پر صحافی امین فاروقی پرحملہ

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ انصاف پر مبنی رپورٹنگ پر صحافی امین فاروقی کی پٹائی کی گئی۔

ڈومریا گنج کے صحافی امین فاروقی بینوا سی ایچ سی سے متعلق یہ خبر کرنے گئے تھے تبھی ڈومریا گنج ایس ڈی ایم تریھوون کمار اور بی جے پی کے ممبر اسمبلی راگھویندر پرتاپ سنگھ نے چند لوگوں کے ساتھ ملکر صحافی کے ساتھ مارپیٹ کی۔

صحافیوں کے لئے یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ جمہوریہ کے چوتھے ستون پر ڈومریا گنج انتظامیہ نے منصفانہ صحافت کرنے پر ہجومی تشدد کرانے کی پوری کوشش کی۔
پیپلز الائنس کے ریاستی ایگزیکٹیو ممبر شاہ رخ احمد کا کہنا ہے کہ ڈومریا گنج ایس ڈی ایم تریھوون کمار اور ڈومریا گنج بی جے پی کے رکن اسمبلی راگھویندر پرتاپ سنگھ کے اشارے پر بدمعاشوں کے ذریعے صحافی امین فاروقی کے ساتھ ماب لنچنگ جیسا برتاؤ صحافت اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے منصفانہ صحافت کرنے کے لئے انتظامیہ کے رویہ کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

وہیں پیپلز الائنس کے ضلعی کنوینر عظیم فاروقی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں فوری طور پر ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور وہ تمام افراد جو ایس ڈی ایم کی موجودگی میں ایم ایل اے کے ساتھ ویڈیو میں تشدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان سب پر قتل کی کوشش اور دوسری دفعات میں مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details