اے ٹی ایم کو توڑنے کے دوران ایک اے ٹی ایم مشین میں آگ بھی لگ گئی جس کی وجہ سے نوٹوں کا بنڈل جل کر راکھ ہوگیا ہے۔
اس واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ اطلاع کے مطابق چوری کا پہلا واقعہ ڈوبھی تھانہ کے چترا موڑ کے قریب پیش آیا ہے ، جس میں پی این بی کے اے ٹی ایم سے گیس کٹر سے اے ٹی ایم کو کاٹ کر چوری کی گئی ہے۔
تقریبا 13 لاکھ روپئے کی یہاں سے چوری کی گئی، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد بینک کے اہلکار موقع پر پہنچے اور حالات کاجائزہ لیا۔
اس معاملے میں ڈوبھی تھانہ کے پولیس آفیسر راہل رنجن نے بتایا کہ پولیس کو اے ٹی ایم توڑنے کی اطلاع ملی ہے ، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ اور اس واقعہ کا جائزہ لیا ۔ بینک عہدیدار رقم کے متعلق حساب کررہے ہیں ، ان کی دی گئی درخواست کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔
اے ٹی ایم کو توڑنے کے دوران آگ لگ گئی چوری کا دوسرا واقعہ شیرگھاٹی تھانہ علاقہ کے جی ٹی روڈ کے قریب پیش آیا ہے یہاں چوری کا واقعہ ایکسس بینک کے اے ٹی ایم پر انجام دیا گیا ہے۔