اردو

urdu

ETV Bharat / state

Atique And Ashraf Killed in Firing عتیق احمد اور اشرف احمد فائرنگ میں ہلاک - فائرنگ میں عتیق اور اشرف ہلاک

پریاگ راج میں میڈیکل کالج کے قریب فائرنگ میں عتیق اور اشرف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جس وقت یہ حملہ ہوا، دونوں کو تفتیش کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

عتیق اور اشرف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
عتیق اور اشرف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

By

Published : Apr 15, 2023, 11:05 PM IST

Updated : Apr 16, 2023, 12:03 PM IST

پریاگ راج میں میڈیکل کالج کے قریب فائرنگ میں عتیق اور اشرف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ عتیق احمد کو طبی معائنے کے لیے لے جانے کے دوران کچھ شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں عتیق اور اشرف جاں بحق ہو گئے ہیں۔ عتیق احمد اور اشرف کو میڈیکل کالج کے قریب فائرنگ ہلاک کردیا جس وقت یہ حملہ ہوا، دونوں کو تفتیش کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

دونوں کی لاشیں میڈیکل کالج کے اندر رکھ دی گئی ہیں۔ فی الحال فائرنگ کرنے والوں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اس موقع پر جئے شری رام کے نعرے بھی لگائے گئے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ معلومات کے مطابق، یہ حملہ پریاگ راج کے کولون اسپتال کے قریب اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم عتیق اور احمد کو لے جا رہی تھی۔ اسی دوران تین چار حملہ آور اچانک درمیان میں پہنچ گئے اور تیزی سے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حملہ آوروں کو موقع سے پکڑ لیا ہے۔ یہ سارا حملہ میڈیا اور پولیس کے سامنے کیا گیا ہے۔ جب دونوں ملزمان پر فائرنگ کی گئی تو پورا واقعہ بھی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔

بتادیں کہ اس سے قبل جمعرات کو یوپی ایس ٹی ایف نے یوپی کے جھانسی میں اسد ولد عتیق احمد کا انکاؤنٹر کیا تھا۔ اس کے ساتھ گولی چلانے والا غلام بھی مارا گیا تھا۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم پچھلے ڈیڑھ ماہ سے اسد احمد اور غلام کو ٹریس کر رہی تھی۔ یہ انکاؤنٹر یوپی ایس ٹی ایف کے ڈپٹی ایس پی نویندو اور ڈپٹی ایس پی ومل کی قیادت میں ہوا۔ اسد پر پانچ لاکھ کا انعام تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Asad Funeral in Prayagraj اسد ہوئے سُپردِ خاک، والد عتیق احمد آخری رسومات میں شامل نہ ہوسکے

Last Updated : Apr 16, 2023, 12:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details