کوشامبی: عتیق احمد کے شارپ شوٹر اور راجو پال کے قتل کے ملزم عبدالقوی 36 گھنٹے کے پولیس ریمانڈ پر ہیں۔ پولیس عبدالقوی سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کو کئی اہم معلومات ملی ہیں۔ شارپ شوٹر سے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس ان ہتھیاروں کے ساتھ لکھنؤ روانہ ہوگئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ برجیش سریواستو نے بتایا کہ سرائے اکیل تھانہ علاقہ کے بھکھنڈا اپھارار گاؤں کا رہنے والا عبدالقوی مافیا عتیق احمد کا شارپ شوٹر رہا ہے۔ عبدالقوی کا نام راجو پال قتل کیس کے بعد سرخیوں میں آیا تھا۔ ملزم بننے کے بعد عبدالقوی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ پولیس اسے ڈھونڈ رہی تھی۔ ادھر امیش پال قتل کیس کے بعد عبدالقوی کی تلاش تیزی سے شروع ہوگئی تھی۔ عبدالقوی پر امیش پال قتل کیس کے ملزمین کو پناہ دینے کا الزام تھا۔