اردو

urdu

ETV Bharat / state

Atiq Ashraf Murder Case: عتیق قتل معاملہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو مورد الزام ٹھہرانے پر مقدمہ درج

راجدھانی لکھنؤ میں مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے ریاستی صدر حافظ نور احمد رضا ازہری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ازہری نے عتیق کے قتل کے پیچھے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی۔FIR against hafiz noor ahmed raza azhari

عتیق قتل معاملہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو مورد الزام ٹھہرانے پر مقدمہ درج
عتیق قتل معاملہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو مورد الزام ٹھہرانے پر مقدمہ درج

By

Published : Apr 25, 2023, 7:16 AM IST

لکھنؤ: مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے ریاستی صدر حافظ نور احمد رضا ازہری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پریاگ راج میں عتیق اشرف قتل کیس کے پیچھے یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی۔ یہ ایف آئی آر لکھنؤ کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے درج کی ہے۔لکھنؤ کے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کے انچارج مسلم خان نے بتایا کہ عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے بعد اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والوں پر نظر رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔ اس وجہ سے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر روی ورما 21 اپریل کو سوشل میڈیا پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

دریں اثنا انہوں نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ دیکھا، جس میں ایک ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے ریاستی صدر حافظ نور احمد رضا ازہری کہتے ہیں کہ عتیق اشرف کو یوگی آدتیہ ناتھ نے قتل کروایا ہے۔ انچارج کے مطابق اس ٹویٹ کی بنیاد پر مختلف برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Tauqeer Raza on Atiq Murder Case عتیق قتل معاملہ، یوگی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مولانا توقیر رضا

دراصل سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور اشرف کے قتل پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے ریاستی صدر حافظ نور احمد رضا ازہری کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں حافظ نور کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ایک خاص برادری کے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عتیق احمد اور اشرف کے قتل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عتیق مجرم تھا، یہ ٹھیک ہے۔ لیکن وہ ایم پی اور ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔ مجرم کو سزا دینا عدالت کا حق ہے۔ حکومت نے عتیق اور اشرف کو قتل کروا دیا ہے۔ ازہری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بھی چند روز قبل اپنے ایک خطاب میں اسے مٹی میں ملانے کی بات کی تھی۔ انہوں نے مجرم کو مٹی میں نہیں ملایا بلکہ ریاست کے قانون اور آئین کو مٹی میں ملا دیا۔ بتادیں کہ گزشتہ 15 اپریل کو پریاگ راج میں پولیس حراست میں عتیق اور اشرف کو تین شرپسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details