پریاگ راج:یو پی پولیس کے مطابق مقتول سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا ساتھی محمد مظفر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ برقعہ پہن کر فرار ہو رہا تھا۔ اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ محمد مظفر کے خلاف 30 سے زائد فوجداری مقدمات درج ہیں۔ محمد مظفر پر گائے کی اسمگلنگ کا الزام ہے۔ پریاگ راج کے پورمفتی تھانے کی پولیس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ دراصل پریاگ راج پولس کو معلوم ہوا کہ کوڑی ہار کے بلاک چیف محمد مظفر ایک پارٹی میں پہنچا تھا۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے اس کی گرفتاری کے لیے گیسٹ ہاؤس کے باہر محاصرہ کیا۔ اس کے بعد محمد مظفر کو بھی معلوم ہوا کہ گیسٹ ہاؤس کے باہر پولیس تعینات ہے۔ اس کے بعد اس نے وہاں سے بھاگنے کا راستہ تلاش کیا اور سفید کرتہ اور پائجامہ چھپاتے ہوئے سر سے پاؤں تک خود کو ڈھانپنے کے لیے برقع پہن لیا۔ پولیس کو چکمہ دینے کے لیے برقعے میں اس نے جو طریقہ اپنایا وہ کامیاب ہو جاتا لیکن پولیس ٹیم کے ساتھ موجود خواتین پولیس اہلکاروں نے برقعے میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے محمد مظفر کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد پولیس اسے پکڑ کر تھانے لے گئی، اتوار کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت کے حکم پر اسے نینی سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عتیق احمد کے بھائی اشرف کا برادر نسبتی بھی گرفتار