اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر: کھلاڑیوں کا غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج - players are facing a lot of problems

مظفرنگر کے پوربالیان میں واقع کھیل کے میدان میں جانے والے راستے پر گاؤں کے دبنگو کے ذریعے کیے گئے غیرقانونی قبضہ کے خلاف آج علاقے کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے مظفرنگر ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچ کر احتجاج کیا۔

کھلاڑیوں کا غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج
کھلاڑیوں کا غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج

By

Published : Sep 20, 2021, 6:26 PM IST

اترپردیش میں ضلع مظفرنگر کے منصور پور تھانہ علاقے کے گاؤں پوربالیان میں واقع ایک کھیل میدان میں جانے والے راستے پر گاؤں کے دبنگو نے غیرقانونی طور سے قبضہ کر لیا ہے، اس معاملے میں آج علاقے کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے مظفرنگر ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچ جم کر احتجاج کیا۔

ویڈیو


اس سے تعلق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کھلاڑی روی بالیان نے بتایا کہ 'ہمارے پوربالیان گاؤں میں ایک کھیل کا میدان ہے، جس میں ہم سبھی کھلاڑی پریکٹس کرتے ہیں۔ اس کھیل کے میدان میں گورنمنٹ کے ذریعہ ایک راستہ بھی دیا گیا ہے، جس پر گاؤں کے کچھ لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر لیا ہے، جس سے ہم کھلاڑیوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کھلاڑیوں کا غیرقانونی قبضے کے خلاف احتجاج

روی بالیان نے کہا کہ 'ہم کھلاڑی ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر قانونی قبضے سے میدان کو آزاد کرائے تاکہ کھلاڑی اس میدان میں آسانی کے ساتھ پریکٹس کرسکیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details