ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ کے مطابق گرفتار ملزم ناگالینڈ کے مشہور گروہ کیتو کے سرگرم ممبر ہیں۔
ایتھلٹ اور پہلوان انٹرنیشنل گاڑی چور بن گئے ملزمین سے 17 لگژری کاریں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ گروہ مطالبہ پر لگژری گاڑیاں چوری کرتا تھا۔ اس کے بعد نمبر پلیٹ کے ساتھ ساتھ انجن نمبر، چیسز نمبر کو تبدیل کرتے ہوئے دوسری ریاستوں سمیت میانمار اور بھوٹان میں بھی بڑی قیمت پر آسانی سے گاڑی فروخت کرتا تھا۔
ملزمین کی شناخت امت، اجمیر اور سندیپ کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ملزم ہریانہ کے رہائشی ہیں۔
ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم امت ایک ایتھلیٹ اور شاٹ پٹ کا کھلاڑی ہے۔ جبکہ دوسرا ملزم سندیپ بھی شاٹ تھرو کا کھلاڑی رہا ہے اور تیسرا ملزم اجمیر ریسلنگ کا کھلاڑی رہا ہے۔
اس گینگ کا سرغنہ امت ماضی میں بھی گاڑی چوری کے معاملے میں متعدد بار جیل جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: صحافیوں کا گورنر کے نام ڈی ایم کو میمورنڈم
رن وجے کا کہنا ہے کہ جیل سے آنے کے بعد گینگ لیڈر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ گاڑیاں چوری کرنا شروع کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم سندیپ سنگھ کا تعلق انشورنس کمپنی کے ملازمین اور افسروں سے ہے۔
وہ کمپنیوں کے سرویئر کے ساتھ مل کر کھوئی ہوئی گاڑیوں کی تفصیلات جمع کرتا تھا اور پھر آن ڈیمانڈ اسی ماڈل کی گاڑی چوری کرنے کے لئے چوروں سے رابطہ کرتا تھا۔
ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ گرفتار شرپسند ناگالینڈ کے کیتو گینگ کے سرگرم ممبر ہیں۔ گرفتار ملزمین دہلی، این سی آر کے چوروں سے رابطے میں رہ کر گاڑیاں چوری کراتے تھے ۔اس کے بعد ٹیمپرڈ کرا کر ناگالینڈ کے کیتو ڈیوڈ اور ہاپا کو مہنگی قیمتوں پر فروخت کر دیتے تھے۔
دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ میانمار اور بھوٹان میں چوری شدہ گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔