پی ڈی اے سرکل افسر آلوک پانڈے نے بتایا کہ چکیا علاقے کے کسریا روڈ پر عتیق احمد کے چچیرے بھائی راشد عرف نیلو کا غیر قانونی طور سے دو منزلہ عمارت 300 تا 400 مربع گز میں بنا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمارت کا اتھارٹی سے کوئی نقشہ پاس نہیں کرایا گیا تھا۔
عتیق احمد کے چچیرے بھائی کا دو منزلہ مکان منہدم - پریاگ
احمد آباد جیل میں قید مافیا ڈان و سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے چچیرے بھائی راشد عرف نیلو کی غیر قانونی طور سے بنائی گئی دو منزلہ عمارت کو پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کے افسران نے منہدم کردیا۔
house was demolished
عمارت کو منہدم کرنے سے پہلے کئی تھانوں کی پولیس اور بڑی تعداد میں پی اے سی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس عمارت کو چار بلڈوزروں کی مدد سے منہدم کیا گیا۔