بنارس کے کچھ علاقوں میں زیادہ تر لوگوں نے نماز عید الفطر ادا کرلی ہے اور عید منا رہے ہیں جبکہ اجتماعی رویت ہلال کمیٹی بنارس نے اعلان کیا تھا کہ 14 مئی کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی جس پر بنارس کے تقریباً 50 فیصد افراد 14مئی کو یعنی بروز جمعہ کو عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔
بنارس کے للا پورہ علاقے کی باڑہ والی مسجد کے خطیب و امام محسن رضا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر قاضی نے دیر شب میں اعلان کیا تھا کہ 13 مئی کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی، ان کے حکم کی تعمیل کرنے والوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی ہے جب کہ اجتماعی رویت ہلال کمیٹی بنارس نے اعلان کیا تھا کہ 14 مئی کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی وہ لوگ ابھی انتظار کر رہے ہیں۔