اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی - نوئیڈا انٹرپرینیور ایسوسی ایشن

ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ضلع کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں ضلعی صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا۔

تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی
تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی

By

Published : Oct 9, 2020, 1:12 PM IST

ریاست اترپردیس میں نوئیڈا کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ضلع کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں ضلعی صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا۔

اس دوران کاروباری اور صنعتکاروں نے اپنے اپنے مسائل سے ضلعی مجسٹریٹ کو واقف کرایا جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی مسائل سے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری طور پر کاروائی کی ہدایت دی۔

وہیں میٹنگ میں نوئیڈا انٹرپرینیور ایسوسی ایشن اور غیر منظم شعبے کے صنعت نے لاک ڈاؤن کے دوران اضافی بجلی بل اور 15 دن کی سکیورٹی رقم جمع کروانے اور کنیکشن نہ دینے کے حوالے سے شکایت کی۔

تاجروں کا کہنا ہےکہ شیئر ہولڈنگ میں تبدیلی پر کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز سے اسٹامپ ڈیوٹی وصول کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسے روکا جانا چاہئے۔ اور سورج پور سائٹ بی، سی، سائٹ نمبر 4 اور 5 پر سڑک اور نالی کی دیکھ بھال نہیں ہونے کی وجہ سے خستہ حالی کی شکار ہے۔

وہیں گریٹر نوئیڈا کے کاروباری افراد نے بتایا کہ اتھارٹی کے سیکٹر میں سڑکوں کے کنارے بسوں اور ٹرکوں کی غیر قانونی پارکنگ بنادی گئی ہے۔ جگہ جگہ تجاوزات ہوچکی ہیں۔ جس پر ڈی ایم نے متعلقہ افسران سے جواب طلب کیا اور تمام مسائل کو سنجیدگی اور ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details