اترپردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے آج ووٹنگ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹروں سے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی سے ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ''آج اتر پردیش میں جمہوریت کی عظیم قربانی کی تکمیل کا دن ہے۔ میری تمام ووٹروں سے اپیل ہے کہ اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔ PM Modi Urged People to Come Out and Cast Their Vote
وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا کہ آج اتر پردیش میں انتخابات کا ساتواں اور آخری مرحلہ ہے، میں تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتر پردیش میں عوامی فلاح اور ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیں۔ آپ کا ایک ووٹ اتر پردیش کے خوشحال اور محفوظ مستقبل کی بنیاد کی ضمانت ہے'۔