نوئیڈا: رائے دہندگان کو آگاہ کرنے کے مقصد سے اتر پردیش نوئیڈا کے ضلع الیکشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی District Magistrate Sahas L.Y کی ہدایت پر ضلع کے دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔
دادری بلاک کے گرام سبھا گھنواس میں بیداری ٹیم کی طرف سے وسیع پیمانے پر تشہیر کر کے رائے دہندگان کو آگاہ اور بیدار کرنے کے لیے ضلع افسر کے پروگرام انچارج افسر اور چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ، اسسٹنٹ آفیسر انچارج اور ضلع سماجی بہبود افسر شیلیندر بہادر سنگھ اور ان کی ٹیم کے افسران اور ملازمین مصروف عمل ہیں۔