ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں آئیندہ 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ شرح میں اضافے کے لئے سسٹیمیٹک ووٹر س ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹسپیشن 'سویپ' Systematic Voter Education and Electoral Participation کے تحت 11 ہزار غبارے ہوا میں چھوڑے گئے اور شفاف و غیر جانبدارانہ حق رائے دہی کے لئے حلف دلائی گئی۔
واضح رہے کہ سویپ کے تحت دوران نے انتخاثات ووٹنگ شرح میں اضافے کے لئے بیداری کے مختلف پروگرامز منعقد کرائے جاتے ہیں۔
اسی کے پیش نظر جی آئی سی آڈٹوریم کے سامنے اس خاص پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اسکولی طلبہ کے ذریعے تیار کیے گئے۔ غباروں کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ اور پولیس سپریٹینڈنٹ انوراگ وتس نے مشترکہ طور پر ہوا میں چھوڑا۔