رامپور:رامپور میں ووٹنگ کے دوران ووٹرز کی تعداد پولنگ بوتھز پر کافی کم دیکھی گئی، وہیں سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس افسران اور انتظامیہ پر سخت الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے ووٹ کو متاثر کرنے کے لیے رامپور میں بہت بڑی سازش رچی گئی۔
Asim Raja Allegations on Administration : 'رامپور میں پولیس اور انتظامیہ کی وجہ سے ووٹرز میں دہشت' - Rampur Bypoll
ریاست اترپردیش کے رامپور میں لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح 7 بجے سے پولنگ شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک 43 فیصد ہی ووٹ ڈالے گئے۔ Asim Raja Allegations on Administration
اس سے متعلق سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ نے بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کی پولنگ بوتھز کے باہر جاری دہشتگردی کی وجہ سے رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام مقامات پر ہمارے ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا گیا۔ ان پر لاٹھی ڈنڈے برسائے گئے۔ پولیس اور انتظامیہ ووٹرز کو پولنگ بوتھز تک جانے نہیں دی، انہیں جبرا روکا گیا۔ متعدد مرتبہ ان معاملوں کی شکایت بھی کی گئی لیکن ہماری کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلی دھاندلی ہے۔ واضح رہے کہ رامپور میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا حالانکہ شام چھ بجے تک ضلع بھر سے صرف 43 فیصد ہی رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Rampur Bypoll: رامپور ضمنی الیکشن میں ووٹرز میں جوش کی کمی