اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gyanvapi Mosque Case گیانواپی مسجد میں مسلسل تیسرے دن بھی اے ایس آئی سروے جاری - گیانواپی کمپلیکس میں اے ایس آئی کا سروے

وارانسی میں گیان واپی مسجد کمپلیکس کا مسلسل تیسرے دن بھی اے ایس آئی سروے جاری ہے۔ اس سے قبل ضلع عدالت کے فیصلے کے ٹھیک اگلے دن سروے ہوا تھا جس ملا کر آج چوتھا دن ہے۔ مسجد کے احاطے میں اے ایس آئی ٹیم کے ساتھ فریقین کے وکلا بھی موجود ہیں۔ ASI survey at Gyanvapi complex

گیانواپی مسجد کمپلیکس میں چوتھے دن بھی اے ایس آئی سروے کی کارروائی جاری
گیانواپی مسجد کمپلیکس میں چوتھے دن بھی اے ایس آئی سروے کی کارروائی جاری

By

Published : Aug 6, 2023, 9:36 AM IST

Updated : Aug 6, 2023, 11:03 AM IST

وارانسی:گیانواپی مسجد کمپلیکس میں اے ایس آئی سروے کا آج چوتھا دن ہے۔ ہندو فریق کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ سروے کے دوران مندر کی نشانات ملے ہیں۔ سروے کا کام صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ گیانواپی معاملے میں سپریم کورٹ کے سروے کو نہ روکنے کے فیصلے کے بعد سروے کا کام جاری ہے۔ کمپلیکس میں تین روزہ سروے ہو چکا ہے۔ اس دوران اے ایس آئی ٹیم کے ساتھ ہندو اور مسلم فریقین کے وکلاء بھی موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتہ کو بھی سروے کا کام کیا گیا تھا۔ اس دن سروے کا کام صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کیا گیا۔ ایک بجے سے تین بجے کے درمیان میں کام روک دیا گیا۔

ہندو فریق کے وکیل نے بتایا کہ سروے کا کام اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ اتوار کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک سروے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 'لنچ اور نماز کی وجہ سے سروے کا کام 12:30 سے ​​2:30 بجے تک بند رہے گا۔ بتادیں کہ جمعرات سے سروے کا کام جاری ہے۔ سروے کرنے والی ٹیم نے پتھر کے ٹکڑے، دیوار کی نوادرات، بنیادوں کے نمونے، دیواروں کے نمونے، مٹی، باقیات کی قدیمی، اناج کے دانے، مغربی دیواروں کے نشانات، دیوار پر سفیدی، اینٹوں میں راکھ اور چونے سمیت دیگر نمونے اکٹھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: aimplb reaction on survey of gyanvapi گیان واپی مسجد کے سروے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

انجمن انتظامیہ مسجد کے جوائنٹ سیکرٹری ایس ایم یاسین نے ہفتے کی رات دیر گئے ایک بڑا بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام آئینی اقدار پر یقین رکھنے والے شہر ہی نہیں پورے ملک کے شہریوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم نے اے ایس آئی سروے میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو پورے دن سروے میں تعاون کیا۔ لیکن جس طرح معاشرے کے دشمن بے بنیاد خبریں پھیلا کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری انجمن انتظامیہ مسجد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس دوران خوفناک صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر اس کی روک تھام نہ کی گئی تو ہمارے تعاون کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے اتوار کی شام تک بائیکاٹ کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Last Updated : Aug 6, 2023, 11:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details