ریاست اترپردیش میں 1.6 لاکھ 'آشا' کارکنان ریاست میں واپس آنے والے مزدوروں کی شناخت کرنے، وائرس سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کرنے، نگرانی کمیٹی کی مدد کرنے اور سماج کے لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے تئیں بیداری لانے میں بے مثال کردار ادا کرتے ہوئے کورونا کے خلاف جنگ میں مستعدی سے سرگرم ہیں۔
آشا کارکنوں نے ملک کی مختلف ریاستوں سے واپس آنے والے مزدوروں کی نشاندہی کرنے میں تعاون پیش کیا ہے منگل کے روز وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کووڈ۔19 کے خلاف جاری لڑائی میں آشا کارکنوں کے کردار کی ستائش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اترپردیش میں 1.6 آشا کارکنوں نے ملک کی مختلف ریاستوں سے واپس آنے والے مزدوروں کی نشاندہی کرنے میں تعاون پیش کیا ہے۔
منگل کے روز وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کووڈ۔19 کے خلاف جاری لڑائی میں آشا کارکنوں کے کردار کی ستائش کی ہے واضح رہے کہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کارکنوں نے دو مراحل میں 30.43 لاکھ سے زائد مزدوروں کی نشاندہی کی، اس دوران انہوں نے کوروناوائرس سے متاثرہ 7965 افراد کی بھی شناخت کی اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی۔
خیال رہے کہ قومی صحت مہم کے تحت ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں تقریباً دس لاکھ آشا کارکن ہیں، جن میں سے 1.67 لاکھ اترپردیش میں ہیں۔
عالمی مہلک وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے تئیں بیداری لانے کی مہم میں لاکھوں آشا کارکنان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ریاست میں واپس آنے والے مزدوروں کی شناخت کے لیے قائم کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کے کام میں بھی آشا کے کارکنوں نے مدد کی۔
لوگوں کو کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے آشا کارکن گھر گھر جاکر لوگوں کو بیداری کیا ہے۔
آشا کارکنان کورونا وائرس سے بچاؤ کے تئیں بیداری لانے میں بے مثال کردار ادا کرتے ہوئے کورونا کے خلاف جنگ میں مستعدی سے سرگرم ہیں اس کے علاوہ آشا کارکنان دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی جانچ کرنے اور انہیں ہسپتال لے جانے میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو طبی نگہداشت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔