بارہ بنکی:گذشتہ بدھ کے روز بارہ بنکی میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیے گئے بیان کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے شدید نکتہ چینی کی۔ Owaisi slams Modi انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، مسلم خواتین سے سچی ہمدردی نہیں رکھتے۔ اسدالدین اویسی نے سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس پر بھی تنقید کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی تین طلاق قانون پر بیان دیتے ہوئے مسلم خواتین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
صدر مجلس نے بارہ بنکی ضلع کے زیدپور اسمبلی حلقہ میں مجلس کے امیدوار آکاش دیوان کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کشواہا اور اویسی ایک ہوئے وزیراعظم تین طلاق کی بات کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مسلم خواتین سے ہمدری سچی نہیں ہے۔