یوپی اسمبلی انتخابات 2022 UP Assembly Elections کی تیاریوں کو لیکر ایک طرف جہاں سبھی سیاسی جماعتیں اپنی سیاسی زمین تلاش رہی ہیں۔ وہیں یوپی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین AIMIM in UP نے بھی اس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
Asaduddin Owaisi Rally In Meerut: میرٹھ میں اسد الدین اویسی کی ریلی کل، تیاری مکمل یوپی کے مختلف اضلاع میں ریلی کر چکے اسد الدین اویسی Owaisi Rally In UP ایک بار پھر مغربی یوپی میں مسلمانوں Muslims in UP کو متحد کرنے کے لیے ریلیاں کر رہے ہیں۔
اسی ضمن میں کل منعقد ہونے والی ریلی Rally In Meerut کی اجازت دیر سے ملنے پر ناراضگی کا اظہار کر پارٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتوں کے دباؤ کے چلتے ان کو ریلی کی اجازت کے لیے پریشان کیا جا رہا ہے۔ آخر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر پرمیشن دی گئی، جو کہ صرف ہم کو پریشان کرنا ہے۔
وہیں دوسری جانب عتیق احمد Atiq Ahmed کے بیٹے نے مجلس کو مسلمانوں کی پارٹی بتاتے ہوئے انہیں ایک ساتھ آنے کی بات کہی۔ ساتھ ہی انہوں نے میرٹھ کے مسلمانوں کی حق کی لڑائی لڑنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد الدین اویسی میرٹھ کے مسلمانوں کو جگانے آرہے ہیں اور یوپی اسمبلی انتخابات 2022 میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے بغیر کوئی بھی پارٹی حکومت نہیں بنا پائے گی۔
میرٹھ میں کل منعقد ہونے والی آل مجلس اتحاد المسلمین کی ریلی کو لیکر جہاں مختلف سیاسی جماعتیں اسد الدین اویسی Asaduddin Owaisi پر پولرایزیشن کا الزام لگاتی ہیں وہیں عتیق احمد کے مجلس میں شامل ہونے اور میرٹھ کی ریلی Rally In Meerut میں ان کے بیٹے کا دخل، کہیں نہ کہیں میرٹھ کی سیاست کو اور گرمانے کا کام کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against Owasi Rally in Meerut: میرٹھ میں ایک مرتبہ پھر اویسی کی ریلی کو اجازت نہ دینے کا مطالبہ
واضح رہے کہ سات نومبر کو میرٹھ میں اویسی کی ریلی Asaduddin Owaisi Rally In Meerut کو انتظامیہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے سے پارٹی کارکنان کو مایوس ہونا پڑا تھا لیکن اس بار ریلی کو ایک دن قبل انتظامیہ کی جانب سے اجازت دیے جانے سے پارٹی کارکنان ریلی کی تیاری میں مصروف ہیں۔