اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلم خواتین مخالفModi against Muslim women بتایا۔
اسدالدین نے اویسی نے بلی بائی ایپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاں کہ سوشل سائٹ پر ہمارے 100 سے زائد مسلم بیٹیوں۔ بہنوں کی نلامی کے لیے ٹرینڈ چلایا گیا لیکن وزیراعظم جو تین طلاق کے مسئلے پر کہتے تھے کہ میں مسلم خواتین کا ہمدرد ہو وہ اس معاملے پر آج تک ایک لفظ نہیں بولے یہی ان کی ہمدردی ہے۔
اسدالدین اویسی نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں منعقد دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف متنازع بیان
Haridwar hate speeches target minorities دیا گیا لیکن بی جے پی اور کانگریس دونوں خاموش ہیں۔ اویسی نے کہا کہ راہل، مودی، یوگی اور امت شاہ چارو ایک ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور طے کرلو کہ تم میں سے کون سب سے بڑا ہندو ہے کیوں کہ راہل گاندھی کچھ کہتے ہیں اور یوگی کچھ کہتا ہے۔مزید پڑھیں:
AIMIM Rally in Meerut: میرٹھ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی ریلی
واضح رہے کہ اسدالدین اویسی اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش مرادآباد میں منعقد ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے جہاں انہوں نے جم کر تمام سیاسی پارٹیوں کو کوسا۔