انتخاباتی تیاریوں کو لے کر ایم آئی ایم کے سربراہ نے ریاست کے غازی آباد سے اپنے دورہ کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ مراد آباد پہنچے۔
اسئد الدین اویسی مرادآباد کے گل شہید چوراہے پر موجود نواب مجو خاں کے مزار پر پہنچے اور دو منٹ رک کر فاتحہ خوانی کی۔
مزار سے باہر نکلنے پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ان کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے والے او پی راج بھر آج ہمارے ساتھ اس لیے نہیں ہیں کیونکہ وہ کسی ضروری کام میں مصروف ہیں۔ تاہم کانپور اور دوسرے شہروں کے سفر پر وہ ساتھ رہیں گے۔