اتر پردیش کے نوئیڈا فلم سٹی کے ماروا اسٹوڈیو میں 14ویں گلوبل فلم فیسٹیول 14th Global Film Festival Noidaکے دوسرے دن فلمی فنکاروں، موسیقاروں کے ساتھ ساتھ گلوکاروں کا سنگم دیکھنے کو ملا۔
اس موقع پر بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا نے بھی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے جیسے ہی کہا، 'ایسی لگی لگن میرا ہو گئی مگن' بھجن گایا تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور طلبہ خوشی سے جھوم اٹھے اور پورا ماحول سرشار ہوگیا۔ لیکن جیسے ہی ارون بخشی نے پنجابی پاپ گایا تو طلبہ بھانگڑا کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اس تقریب میں 'ٹوکن دی ٹریژر' فلم کا ٹیزر دکھایا گیا جس میں اداکار روی کشن کی بیٹی ریوا کشن اور نئے اداکار ابھیشیک کے ساتھ موسیقار دلیپ سین، ہرش گپتا، ہدایت کار روی کلا گپتا، آکانشا بھلا اور جمہوریہ چلی کے سفیر جوآن اینجیلو نے شرکت کی۔