اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rampur Kasturba Gandhi Park: رامپور کے کستوربا گاندھی پارک میں مصنوعی تاریخی عمارتیں لوگوں کی توجہ کا مرکز - رامپور شہر کا کستوربا گاندھی پارک توجہ کا مرکز

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ایک لمبے وقفے کے بعد دوبارہ کھولے گئے کستوربا گاندھی پارک میں مصنوعی تاریخی عمارتیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ شائقین رامپور ہی نہیں بلکہ آس پاس کے اضلاع سے یہاں آکر ان عمارتوں کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔Artificial Historic Buildings in Rampur's Kasturba Gandhi Park

رامپور کے کستوربا گاندھی پارک میں مصنوعی تاریخی عمارتیں لوگوں کی توجہ کا مرکز
رامپور کے کستوربا گاندھی پارک میں مصنوعی تاریخی عمارتیں لوگوں کی توجہ کا مرکز

By

Published : May 24, 2022, 5:35 PM IST

رامپور:رامپور شہر کا کستوربا گاندھی پارک ایک مرتبہ پھر عوام کے لیے کھل گیا ہے۔ جھیل کے نام سے پہچانا جانے والا یہ پارک اس مرتبہ جھیل کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی مخصوص تاریخی عمارتوں کی وجہ سے شائقین کی سیر و تفریح کا مقام بن گیا ہے۔ دراصل سن 2016 میں سماجوادی حکومت میں اس وقت کے وزیر محمد اعظم نے شہری آبادی کے کافی نزدیک ایک بڑے رقبہ میں کستوربا گاندھی پارک کی تعمیر کرائی تھی۔ جس میں بوٹنگ کے لیے ایک بڑی جھیل بھی تیار کی گئی تھی لیکن سماجوادی حکومت ختم ہونے کے بعد یہ پارک ایک لمبے عرصہ تک بند رہی۔ Rampur Kasturba Gandhi Park

رامپور کے کستوربا گاندھی پارک میں مصنوعی تاریخی عمارتیں لوگوں کی توجہ کا مرکز

اس کے بعد اب موجودہ ضلع انتظامیہ نے اس پارک کو ایک نئی شکل دیتے ہوئے اس تزئین کاری کی اور یہاں صرف جھیل ہی نہیں بلکہ بھارت کی مشہور تاریخی عمارتوں کے مصنوعی نمونے بھی نصب کرائے۔ جن میں تاج محل، قطب مینار، انڈیا گیٹ اور لوٹس ٹیمپل کافی اہم ہیں۔ بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ تیار کی گئیں یہ مصنوعی عمارتیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ان سے لطف اندوز ہونے لوگ نہ صرف رامپور شہر کے پہنچ رہے ہیں بلکہ آس پاس کے اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں شائقین یہاں پہنچ کر سیر و تفریح کا لطف لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس میں مختلف مقامات سیلفی پوائنٹ بھی تیار کیے گئے ہیں۔ بچوں کے لیے خصوصی طور پر جھولے اور جنگلی جانوروں کی خوبصورت تصاویر تیار کی گئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے اس کا افتتاح عید کے موقع پر کیا تھا، لیکن سکیورٹی کے پختہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی وارداتیں رونماء ہونے کی وجہ سے درمیان میں کچھ بند رہا، اب سی سی ٹی کیمروں کی نگرانی اور سخت سکیورٹی انتظامات کے ساتھ یہ پارک دوبارہ کھل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: کستوربا گاندھی پکشی وہار پارک چند تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ کھل سکے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details