آئی سی ایس سی بورڈ کے ہائی اسکول کے امتحان میں کانپور کی عرشیہ نے 98 فیصد نمبرات حاصل کر کے نہ صرف کانپور میں بلکہ یوپی میں بھی ٹاپ کیا ہے۔ عرشیہ امتیاز کی اس حصولیابی پر ان کے والدین نے انہیں ایک کار تحفے میں دیا ہے۔
کانپور کے رہنے والے امتیاز کریم کی بیٹی عرشیہ امتیاز کانپور کے سیٹھ آنند رام جے پور یہ اسکول میں ہائی اسکول کی طالبہ ہیں۔ وہ انتہائی ہونہار طالبہ ہیں اور پڑھنے لکھنے میں شروع سے ہی اول رہی ہیں، ان کی ہر سال کلاس میں فرسٹ رینک آتی تھی۔
کانپور کی عرشیہ امتیاز نے آئی سی ایس سی بورڈ میں ٹاپ کیا یہ بھی پڑھیں: 'اردو بھارتی فلموں میں اپنی کشش کھورہی ہے'
وہ اس بار آئی سی ایس سی بورڈ کے ہائی اسکول کے امتحان میں 98 فیصد نمبر لا کر نہ صرف کانپور میں اول آئی ہیں بلکہ یوپی میں بھی اول نمبر پر رہی ہیں۔
ان کی اس کامیابی پر خوش ہو کر ان کے والدین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد اپنی بیٹی کو پڑھا لکھا کر اسکول سروس میں لے جانا ہے۔ وہ اپنی بیٹی کو آئی اے ایس بنانا چاہتے ہیں۔ عرشیہ امتیاز کے اول آنے کی خوشی پر امتیاز کریم نے اپنی بیٹی کو تحفہ میں ایک کار دیا ہے۔
عرشیہ امتیاز اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ ماں باپ کی بے حد دلاری ہیں۔ ماں باپ کا خواب ہے کہ وہ انہیں آئی اے ایس بنائیں، عرشیہ امتیاز بھی اپنے والدین کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے وہ برابر کوشش کر رہی ہیں۔