بارہ بنکی پولیس نے مختلف اضلاع سے بائیک چوری کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8 بائیک اور ایک عدد دیسی بندوق برآمد کی ہے۔
پولیس اہلکار کے مطابق' بارہ بنکی کے اطراف و اکناف کے علاقوں سے چور موٹر سائیکل چرانے کے بعد مقامی میکانک کو کم قیمت پر فروخت کر دیتے تھے۔ '
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نارتھ آر ایس گوتم کی پریس کانفرینس ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نارتھ آر ایس گوتم کے مطابق گذشتہ شب تقریباً ایک بجے کرسی تھانہ حلقہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ٹکیت گنج سے بائیک چور منا راوت اور سروج راوت کو گرفتار کیا۔
مزید ھڑھیں : کثیر تعداد میں غیر قانونی شراب ضبط
پولیس نے بتایا کہ 'دونوں بائیک چور دیوی تھانہ حلقہ کے سدواہی کے رہنے والے ہیں۔ یہ لوگ لکھنؤ اور بارہ بنکی میں بائیک چوری کر کے بہت کم قیمت پر فروخت کر دیتے تھے۔ یہی نہیں یہ لوگ بائیک کے پارٹز الگ کر کے انہیں بھی بھیج دیا کرتے تھے۔'
تحقیقات میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ بائیک چوری کرنے کے لیے ان کا پورا گروہ کام کر رہا تھا۔ یہ لوگ گاڑی کا نمبر بدل کر انہیں فروخت کر دیا کرتے تھے۔
پولیس ان کے گروہ میں شامل دیگر افراد کو بھی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔