اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونا نکالنے کے نام پر ٹھگی کرنے والے چار افراد گرفتار - سہارنپور میں گھر میں سونا نکالنے کا دعویٰ

سھارنپور میں سونا نکالنے کے نام پر ٹھگی کرنے والے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے ٹھگی کی رقم برآمد کی ہے۔

سھارنپور میں سونا نکالنے کے نام پر ٹھگی کرنے والے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے ٹھگی کی رقم برآمد کی ہے
سھارنپور میں سونا نکالنے کے نام پر ٹھگی کرنے والے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے ٹھگی کی رقم برآمد کی ہے

By

Published : Sep 15, 2020, 7:55 AM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع سہارنپور کے دیہات کوتوالی علاقہ میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں کچھ لوگ لوگوں سے ان کے گھر میں سونا نکالنے کا دعویٰ کرکے رقم نقد روپے وصولا کرتے تھے، جن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار کیے گئے شاطر ملزمان متعدد قسم کے جرائم میں ملوث ہیں جو جگہ جگہ گھوم کر لوگوں سے میل جول بڑھا تے تھے پھر ان سے ان کے گھر میں سونا گڑا ہونے کی بات کہہ کر بدلے میں رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔

سونا نکالنے کے نام پر ٹھگی کرنے والے چار افراد گرفتار

خیال رہے کہ یہ لوگ کوتوالی دیہات علاقہ کے ناظرپور گاؤں میں ایک شخص کے یہاں پہنچے اور انہوں نے پہلے اپنے آپ کو ان کا رشتہ دار بتایا، اور کہا کہ ان کے گھر میں سونا گڑا ہوا ہے، جس کے لیے کچھ پوجا پاٹ کرنی ہے۔

ملزمان نے کہا کہ گھر میں نو گڈھے کھودے جائیں گے جس میں سے سونا نکلے گا، اس کے بعد انہوں نےکہا کہ نوگزا پیر پر کالا کپڑا، سرسو کا تیل، ناریل اور 521 روپیہ چڑھانے ہوںگے۔

ملزمان نے گھر کے لوگوں کو ایک نقشہ بھی دیکھایا گیا جس میں انہیں سونا دکھایا گیا، رات میں چاروں افراد پھول سنگھ کے مکان پر پہنچے اور تنتر منتر کا کام شروع کردیا اور پھول سنگھ سے 50 ہزار کا مطالبہ کیا۔

سھارنپور میں سونا نکالنے کے نام پر ٹھگی کرنے والے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کرکے ٹھگی کی رقم برآمد کی ہے

ان لوگوں نے ایک گڈھے سے کچھ دھاتو نکال کردیا، ان دھاتوں کو دیکھ کر پھول سنگھ کو کچھ شک ہوا جس کے بعد پھول سنگھ نے چاروں کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، اور موقع سے مذکورہ سامان برآمد کرلیا۔

واضح رہے کہ ملزمان نے ٹھگی کرنے کے لیے ایک چاکلیٹ کے اوپر چمکیلی پنی لگا رکھی تھی جسے وہ سونا بتارہے تھے۔

خیال رہے کہ گرفتار کیے گئے تانترکوں میں دو میرٹھ اور دوسنبھل کے رہنے والے ہیں اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹنا گر نے بتایا کہ کورونا کے اس دور میں لوگ کئی طریقے سے ٹھگی کا کام کررہے ہیں، اس لیے لوگوں سے اپیل ہے کہ سونا اور چاندی نکالنے، برتن چمکانے، یا دیگر ناموں سے ٹھگی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details