ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں گزشتہ شب ایک ٹی وی چینل کے رپورٹر کو گولی مارنے کے الزام میں ملزم کوپولیس کے حوالے کیا گیا، ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور پستول کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔Journalist shot at by unidentified assailant in UP's Aligarh
بتایاجارہا ہے کہ ایک ٹی وی چینل کے صحافی مکیش گپتا کو گزشتہ شب گولی مارنے کے الزام میں راہل پرتاپ سنگھ نامی شخص کو پولیس کے حوالہ کردیا گیا،ملزم کے قبضے سے ایک بائیک اور پستول بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق صحافی مکیش گپتا اور راہل کے درمیان کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوگیا،بات اتنی بڑھ گئی کہ دونوں باہم دست و گریباں ہوگئے،اسی درمیان مکیش گپتا پر راہل نے گولی چلادی،جس کے سبب وہ زخمی ہوگئے،جس کے بعد انہیں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں داخل کیاگیا،جہاں اب ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے ۔