ریاست اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے ٹویٹر کے ذریعہ حکومت سے مظاہروں کے دوران گرفتار ہوئے افراد کی تفتیش کرکے بے گناہوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
'مظاہروں کے دوران گرفتارنوجوانوں کو رہا کیا جائے' - بے گناہوں کی رہائی کا مطالبہ
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاج کے دوران گرفتار ہوئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہروں کے دوران گرفتار بے گناہ لوگوں کو رہا کرے
مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی ہمیشہ سے مظاہروں کے خلاف رہی ہے۔ لیکن گزشتہ کئی روز سے ملک کے بیشتر حصوں اور خاص طور پر اترپردیش میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جو واقعات رونما ہوئے ہیں یہ انتہائی افسوسناک اور بدقسمتی کی بات ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ اس دوران بجنور سمیت کئی اضلاع میں جن لوگوں کی موت ہوئی ہے، پارٹی غم کے موقع پر ان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن بے گناہوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان لوگوں کی مناسب تفتیش کے بعد انہیں رہا کیا جانا چاہئے۔