اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں افطاری و تراویح کا انتظام ہوتا ہے - یونیورسٹی کی دفتر کی اوقات میں تبدیلی

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligarh Muslim University میں رمضان المبارک کے مہینے میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ملازمین کے لئے بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کی دفتر کی اوقات میں تبدیلی کے علاوہ عبادت کے لیے تمام طرح کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں افطاری و تراویح کا انتظام
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں افطاری و تراویح کا انتظام

By

Published : Apr 14, 2022, 5:04 PM IST

رمضان المبارک Ramzan Ul Mubarak 2022 کے مہینے میں تمام اہل ایمان کو کثرت سے عبادت کرتے ہیں، اللہ اس مہینے میں نیکیوں کی عزد میں اضافہ کر دیتا ہے، رمضان المبارک کا روزہ ہر بالغ اور مسلمان پر فرض ہے اس میں نماز تراویح، پنج وقت نماز، زکوۃ، تلاوت قرآن مجید اور روزے کثرت سے ادا کیا جاتا ہے جو اللہ کو انتہائی پسندیدہ ہیں۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں افطاری و تراویح کا انتظام

رمضان المبارک کے مہینے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دفتر کی اوقات میں تبدیلی کر دی جاتی ہے۔ تاکہ یونیورسٹی کے ملازمین باآسانی عبادت کر سکیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریباً 20 طلبا و طالبات کے رہائشی ہال ہیں جن میں انتظامیہ سحری کے وقت سحری اور افطار کے وقت افطاری طلبہ کو دستیاب کرواتی ہے۔ طالبات کے ہاسٹلوں میں بھی باجماعت تراویح ادا کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ جو طلبا و طالبات غیر مسلم ہیں یا روزہ کسی وجہ سے نہیں رکھ پاتے ان کو صبح دوپہر اور شام تینوں وقت کا کھانا دیا جاتا ہے۔ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ غیر مسلم طلبہ روزہ دار کے سامنے کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں وہ روزے کا احترام کرتے ہیں جس سے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی یونیورسٹی میں ایک خوشگوار بھائی چارے کا ماحول دیکھنے کو ملتا ہے۔ طلباء و طالبات کے رہائشی ہالوں میں سحری اور افطاری ہال کے تمام رہائشی طلبہ کو دی جاتی ہے۔

یونیورسٹی کی مرکزی مولانا آزاد لائبریری کی اوقات میں بھی تبدیلی کر دی جاتی ہے (صبح آٹھ بجے سے شام 5 بجے)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں تقریباً تیس مساجد ہیں جہاں پر طلبہ اپنی سہولیات کے حساب سے نماز، تراویح اور قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں۔

یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے رمضان المبارک کے مہینے میں یونیورسٹی میں رمضان کی رونقیں اور تعلیم کے ساتھ عبادت سے متعلق بتایا کہ رمضان کے مہینے میں یونیورسٹی میں ایک خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے خاص اہتمام کیا جاتا ہے جس میں دفاتر کی اوقات میں تبدیلی سے لے کر سحری اور افطار کے وقت سحری افطار دستیاب کرانا بھی شامل ہے۔ یونیورسٹی کی تقریبا تمام مساجد میں پانچ وقت کی نماز کے ساتھ تراویح کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

طالبات کے رہائشی ہالوں میں بھی باجماعت نماز اور تراویح ادا کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ طالبات کو مولانا آزاد لائبریری سمیت دیگر مقامات پر نماز ادا کرنے کی اجازت بھی ہوتی ہے۔ ایک جانب سماج دشمن عناصر رمضان المبارک کے مہینے میں ملک کے مختلف مقامات پر مساجد، اذان، اور مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ کے رہائشی ہالوں ہندو اور مسلمان طلبہ ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔ جہاں ایک جانب کا غیر مسلم طلبہ روزداروں اور روزے کا احترام کرتے نظر آتے ہیں تو وہیں یونیورسٹی انتظامیہ بھی غیر مسلم طلبہ کے لئے بھی سحری اور افطار کے ساتھ دن میں بھی کھانے کا انتظام کرواتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: AMU on CUET: اے ایم یو کا سی یو ای ٹی تجویز کی منظوری پر ردعمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details