اردو

urdu

By

Published : Feb 23, 2021, 9:33 PM IST

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کسانوں کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام

زرعی اسکیمز کے تحت کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے غرض سے گوتم بدھ نگر میں محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر منویر سنگھ کی جانب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں سے مختلف امور کی جانکاری دی گئی۔

نوئیڈا: کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لیے پروگرام کا اہتمام
نوئیڈا: کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لیے پروگرام کا اہتمام

گوتم بدھ نگر کے پرسول گاؤں میں زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر منویر سنگھ کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کی آمدنی دوگنی کرنے اور زرعی اسکیمز کے تحت کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے گفتگو کی گئی۔

اس دوران محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر منویر سنگھ نے کاشتکاروں کی جانب سے 'این پی کے' کھاد کے مطالبہ پر بتایا کہ اسے جلد کوآپریٹو سوسائٹیوں میں دستیاب کرا دیا جائے گا۔

انہوں نے کسانوں کو محکمہ جاتی اسکیمز جیسے کسان سمان ندھی، زرعی میکانیکیشن وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ پروگرام میں چیف ایریا منیجر، IFFCO گوتم بودھ نگر برج ویر سنگھ نے کہا کہ کاشتکاروں کے استعمال کے لئے کیلشیم، زنک، سلفر وغیرہ دیگر غذائی اجزاء کے استعمال پر زور دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:

کانگریس کا زرعی قوانین کے خلاف ستیہ گرہ پیدل مارچ

برج ویر سنگھ نے کسانوں کو نینو نائٹروجن اور زنک کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ گارڈن آفیسر شیوانی تومر نے کاشتکاروں سے سائنسی انداز میں پھلوں اور فصلوں کی کاشت کے طریقوں کو اپناتے ہوئے زراعت سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔

زراعت کے ڈائریکٹر منویر سنگھ نے بتایا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے مقصد کے ساتھ ساتھ مستقبل میں دوسرے علاقوں میں بھی اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے کاشتکاروں کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ ضلع کی زراعت سے متعلقہ اسکیمز سے کاشتکار زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details