اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو میں مختلف اسامیوں کے لیے آن لائن فیس جمع کرنے کا انتظام - jobs in amu

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مختلف عہدوں کے لیے اسامیاں آئی تھیں، جس کے فارم کی فیس کے لیے آن لائن فیس جمع کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Arrangements for online fee collection for various positions in AMU
اے ایم یو میں مختلف اسامیوں کے لیے آن لائن فیس جمع کرنے کا انتظام

By

Published : Jul 18, 2020, 2:01 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے رجسٹرار دفتر کی جانب سے حال ہی میں مشتہر کی گئی مختلف اسامیوں کے لیے درخواست کے ساتھ مطلوبہ فیس جمع کرنے کے لیے یونیورسٹی نے متبادل بندوبست کیا ہے۔

اے ایم یو میں مختلف اسامیوں کے لیے آن لائن فیس جمع کرنے کا انتظام

یونیورسٹی کے فائنانس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر نے ایک سرکلر میں بتایا ہے کہ مختلف اسامیوں کے لیے فارم بھرنے کے خواہشمند افراد نیٹ بینکنگ یا کیو آر کوڈ سے بھی مطلوبہ فیس جمع کر سکتے ہیں۔

یہ بندوبست کووڈ-19 سے صحت عامہ کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔خواہشمند امیدوار فارم پر کر کے مطلوبہ فیس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹ (آئی سی آئی سی آئی، بینک، گاندھی پارک برانچ علیگڑھ، اکاؤنٹ نمبر 032701003333، آئی ایف سی کوڈ ICIC0000327, سوئفٹ کوڈ ICICINBBCTS L, اکاؤنٹ کا نام علی گڑھ مسلم یونیورسٹی رکروٹمنٹ فی) میں آن لائن جمع کر سکتے ہیں۔

امیدواروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ آن لائن فیس جمع کرنے کی معلومات اس سے متعلق پروفارما میں بھر کر درخواست فارم کے ساتھ منسلک کریں۔ ہر فارم کے لیے علاحدہ فیس جمع کرنا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details