بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کی مشہور و معروف علمی، ادبی اور دینی شخصیت مولانا ثنا عباس کی برسی کے موقع پر جمعہ کو مولانا سنا عباس ٹرسٹ کی جانب سے سبیل کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلا تفریق مذہب و ملت کے سبھی راہگیر کو شربت اور ٹھنڈا پانی پلایا گیا Celebrate Anniversary of Maulana Sana Abbas in Barabanki
۔واضح رہے کہ مولانا ثنا عباس دینی کاموں کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی مسلسل سرگرم رہتے تھے۔ بارہ بنکی شہر کی عسکری حال مسجد کے امام مولانا محمد رضا کے مطابق مولانا سنا عباس بہت ہی کم عمر میں دنیا سے رحلت فرما گئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے دینی اور سماجی حلقے میں نمایاں کار انجام دیے۔ انہوں نے کہا کہ اصل اسلام صرف عبادت کو انجام دینا نہیں ہے بلکہ اصل اسلام خدمت خلق ہے۔