آزاد نگر امام بارگاہ میں شب بیداری کے سلسلے میں مقامی اور بیرونی شہر انجمنوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے کربلا کے 72 شہدائے کربلا کو یاد کیا گیا۔
شب بیداری کی مجلس میں مولانا محمد عباس سرسیوی نے خطاب کیا۔
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد عباس نے کہا کہ 'ہماری عزاداری کا مقصد تبھی پورا ہو سکتا ہیں جب ہم نمازوں کو قضا نہ کریں حضرت امام حسین علیہ السلام نے اسلام کو زند رکھنے کے لیے کربلا میں اپنے 72 جانشینوں کے ساتھ شہادت دی، حضرت امام حسین نے کربلا میں شہید ہوتے وقت بھی اپنی نماز کو قضا نہیں کیا'۔