اردو

urdu

ETV Bharat / state

Arrangement of Lok Adalat: لوک عدالت کا اہتمام، باہمی رضامندی سے معاملات نمٹانے کا موقع - مقدمات کو باہمی رضامندی کی بنیاد پر نمٹانے کی کوشش

جسٹس اشوک کمار ASHOK KUMAR-VII نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کو باہمی رضامندی کی بنیاد پر نمٹانے کے مقصد سے قومی لوک عدالت کا اہتمام زیادہ سے زیادہ مقدمات کو نمٹانے کا ایک اہم موقع ہے۔

لوک عدالت کا اہتمام، باہمی رضامندی سے معاملات نمٹانے کا موقع
لوک عدالت کا اہتمام، باہمی رضامندی سے معاملات نمٹانے کا موقع

By

Published : Feb 22, 2022, 5:05 PM IST

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا ضلع میں 12 مارچ کو قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ عدالت نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی، نئی دہلی اور اتر پردیش اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی، لکھنؤ کے رہنما خطوط پر منعقد کی جا رہی ہے۔

جسٹس اشوک کمار ASHOK KUMAR-VII نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کو باہمی رضامندی کی بنیاد پر نمٹانے کے مقصد سے قومی لوک عدالت کا اہتمام زیادہ سے زیادہ مقدمات کو نمٹانے کا ایک اہم موقع ہے۔

جسٹس اشوک کمار VII نے کہا کہ اس موقع پر متعلقہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ جس کے لیے متعلقہ محکمے کے افسران اپنے اپنے محکموں سے متعلق زیادہ سے زیادہ کیسز کو نمٹانے کے سلسلے میں اپنا ایکشن پلان تیار کر کے حتمی شکل دیں۔ تاکہ ضلع میں قومی لوک عدالت کے موقع پر زیادہ سے زیادہ مقدمات کا تصفیہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Special Lok Adalats organizes in Baramulla: بارہمولہ میں خصوصی لوک عدالتوں کا اہتمام

عہدیداروں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ قومی لوک عدالت کے موقع پر دیوانی، ازدواجی اور خاندانی جھگڑوں سے متعلق مقدمات، مسترد شدہ اراضی کے لیز، جبری مشقت سے متعلق مقدمات، قابل تعمیل نوعیت کے فوجداری مقدمات، بینک قرض سے متعلق معاملات، ریونیو سے متعلق مقدمات، جنگلات کی زمین سے متعلق معاملات، زمین کے حصول کے معاملات اور موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ کے معاوضے کے دعوے اور دیگر قسم کے دعوے باہمی رضامندی کی بنیاد پر طے کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details