اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Entrance Test 2022: اے ایم یو میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لئے مفت رہائش کا انتظام - علی گڑھ خبر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر طلباء نے کشمیر سے آنے والے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کے لئے مفت رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ Kashmiri Students Arranged Free Accommodation

اے ایم یو
اے ایم یو

By

Published : Aug 1, 2022, 2:19 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیر تعلیم سینئر کشمیری طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کے حبیب ہال میں یونیورسٹی کے داخلہ امتحانات میں شریک ہونے والے کشمیری طلبہ کے لئے مفت رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

زیادہ تر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے عالمی شہرت یافتہ کی حامل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہی تعلیم حاصل کریں جس کے لئے بچے یونیورسٹی کے داخلہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کڑی محنت کرتے ہیں۔ ہر سال یونیورسٹی میں گیارویں،گریجوایشن اور پوسٹ گریجویشن میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات خاصی تعداد میں یونیورسٹی آتے ہیں، جس میں خاص کر ان طلبہ کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہیں جو دوردراز سے آتے ہیں، جن کو یونیورسٹی کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی، نہ ہی ان کا یونیورسٹی کیمپس کے اندر اور نہ ہی یونیورسٹی کیمپس کے باہر ضلع علیگڑھ میں کوئی رشتہ دار ہوتا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینئر طلباء نے خاص کر کشمیر سے آنے والے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کے لئے مفت رہائش کے انتظامات کیے گئے تھے۔

اے ایم یو میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم ناصر کھوہامی نے بتایا ہر سال بڑی تعداد میں کشمیر سے بھی اے ایم یو میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء داخلہ امتحانات میں شریک ہونے کے لیے آتے ہیں جن کے لئے اس مرتبہ ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ کی مدد سے یونیورسٹی کے حبیب ہال میں مفت رہائش کے انتظامات کیے گئے۔ طلباء کو یونیورسٹی سے متعلق ان کے داخلے امتحان مرکز سے متعلق اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی جس میں کیمپس میں جگہ جگہ پینے کے پانی کے انتظامات بھی کیے گئے جس کے لیے ہم یونیورسٹی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے اے ایم یو کے رسرچ اسکالر عرفان بشیر نے بتایا یونیورسٹی حبیب ہال کے پرووسٹ، یونیورسٹی انتظامیہ، اے ایم یو میں زیرتعلیم سینئر کشمیری طلبہ اور آل انڈیا جموں اینڈ کشمیر تنظیم کی مدد سے یونیورسٹی کے حبیب ہال میں دو روز کے لئے کشمیر سمیت دیگر ریاستوں سے آنے والے یونیورسٹی میں گیارویں درجہ میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے مفت رہائش کے انتظامات کئے گئے۔

عرفان نے مزید بتایا اس کا مقصد غریب یا وہ طلبہ جن کا یونیورسٹی کیمپس میں کوئی نہیں ہے ان کو مدد فراہم کرنا ہے، ان کو تعلیم حاصل کرنے اور داخلے امتحانات میں داخلہ لینے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ ہمیں بھی بانی درسگاہ سرسید احمد خان کا جو تعلیمی مشن تھا، ویثن تھا اس کو آگے بڑھانا ہے ہم بھی تعلیم کے میدان میں ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:IFFCO Hires 35 AMU Students: اے ایم یو کے 35 طلباء کا بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے لیے انتخاب

اس لئے ہم نے یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ کو مفت رہائش فراہم کیں تاکہ جو غریب بچے ہیں ان کے دو چار ہزار روپے بچ جائے وہ ہوٹل میں رہائش نہ کر کے یونیورسٹی کیمپس رہیں اور ہم ان کو ان کی تعلیم، داخلے امتحانات اور مستقبل سے متعلق ضروری معلومات فراہم کر سکیں یہ ہماری طرف سے ایک چھوٹی سی کوشش تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details