اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ میں کورونا گائڈ لائن کے مطابق کرسمس کا اہتمام - اترپردیش نیوز

جہاں آج پوری دنیا میں کرسمس کا تہوار کورونا گائڈ لائن کے مطابق منایا جا رہا ہے وہیں میرٹھ میں بھی کرسمَس کا تہوار حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائڈ لائن کے مطابق منایا جارہا ہے۔

میرٹھ میں کورونا گائڈ لائن کے مطابق کرسمس کا اہتمام
میرٹھ میں کورونا گائڈ لائن کے مطابق کرسمس کا اہتمام

By

Published : Dec 25, 2020, 8:35 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر آج پوری دنیا میں کرسمس کا تہوار کورونا گائڈ لائن کے مطابق منایا جا رہا ہے۔ میرٹھ میں بھی کرسمَس کا تہوار حکومت کی جانب سے جاری کورونا گائڈ لائن کے مطابق منایا جارہا ہے۔

اس دوران میرٹھ کے گرجا گھروں میں کورونا سے تحفظ کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں وہیں اس موقع سے ہونے والے پریئر میں بھی خاص تبدیلی کی گئی ہے۔

ویڈیو

کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے میرٹھ کی مختلف گرجا گھروں میں محدود دائرے میں عقیدت مند پہنچ رہے ہیں اور اپنے پریئر میں پربھو ایشو سے خاص طور پر کورونا کے خاتمے کی دعا کی کررہے ہیں۔ تاکہ زندگی کا معمول ایک بار پھر سے پٹری پر لوٹ سکیں۔
مزید پڑھیں:

شمس الرحمن فاروقی کی نمازہ جنازہ شام 6 بجے ادا کی جائے گی

میرٹھ کے تمام گرجا گھروں میں انتظامیہ کی جانب سے بھی متعدد اقدامات کئے گئے ہیں وہیں سوشل ڈیسٹینس کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ تاکہ عقیدت مندوں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details