اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: کورونا کی وجہ سے فوج میں بھرتی کا داخلہ امتحان ملتوی - کورونا کی وجہ سے فوج بھرتی کا داخل امتحان ملتوی

ریاست اترپردیش کے لکھنؤ کے آرمی میڈیکل کور سینٹرل اور کالج میں ہونے والی آرمی ریکروٹمنٹ ریلی کے داخلہ امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی وبائی مرض کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔یہ امتحان 31 مئی کو منعقد ہونا تھا، لیکن صورتحال میں بہتری آنے کے بعد ہی ایک نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

لکھنؤ:کورونا کی وجہ سے فوج بھرتی کا داخلہ امتحان ملتوی
لکھنؤ:کورونا کی وجہ سے فوج بھرتی کا داخلہ امتحان ملتوی

By

Published : May 27, 2020, 8:11 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے لکھنؤ کے آرمی میڈیکل کور سینٹرل اور کالج میں منعقد ہونے والی آرمی ریکروٹمنٹ ریلی کے داخلہ امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ کے پبلک ریلیشن آفیسر گارگی ملک سنہا نے بتایا کہ داخلہ امتحان کے لئے نئی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔

رواں برس کے فروری ماہ میں فتح پور میں بھرتی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس میں 13 اضلاع شامل ہوئے تھے۔یہ بھرتی ریلی 2 فروری سے 20 فروری تک منعقد کی گئی تھی۔اب اس کے لیے مشترکہ داخلہ امتحان یعنی کامن اینٹرانس امتحان(سی ای ای) 31 مئی کو اے ایم سی سینٹر اینڈ کالج میں منعقد ہونا تھا۔اسے اب کورونا وبائی مرض کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔صورتحال میں بہتری آنے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details