ریاست اتر پردیش میں گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بادل پور پولیس نے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو فوج میں افسروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو بھرتی کراتے تھے ۔
اس معاملے میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آدیش کمار، لوبھ کمار اور پرمود کمار کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ آرمی افسران سے مل کر نوجوانوں کو بھرتی کرواتے تھے۔
جانکاری کے مطابق یہ گروہ اب تک 50 کے قریب افراد کو آرمی میں بھرتی کروا چکے ہیں۔
کارروائی کے دوران چھاپے ماری میں اس گروہ کے پاس سے لیپ ٹاپ، پرنٹر، چھ موبائل فون، رہائشی سرٹیفکیٹ، 24 رسید ٹکٹ، 44 مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ اور مختلف اضلاع سے کاسٹ سرٹیفکیٹ اور ایک کار برآمد ہوئی ہے۔