نوئیڈا: آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے جمعرات کو نوئیڈا پہنچے Army Chief Naravane Visits Noida جہاں انہوں نے سیکٹر 29 میں واقع شہید اسمارک کی 21ویں سالانہ تقریب میں شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کا خیرمقدم چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل جی ایل بخشی نے کیا۔
اس دوران مہمانِ خصوصی نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش Army Chief pays tribute to martyrs in Noida کیا۔ اس کے بعد میجر جنرل آلوک کاکڑ (سی او ایس دہلی ریجن) بحریہ اور فضائیہ کی جانب سے اے وی ایم کے وی ایس نائر، وی ایس ایم، اے سی اے ایس (پی اے اینڈ سی) نے شہیدوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔