اردو

urdu

ETV Bharat / state

رانا گیس ایجنسی سے لاکھوں کی لوٹ - ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پو

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور کے علاقے دیوبند میں رانا گیس ایجنسی سے چار لاکھ روپئے چرا کر بندوق بردار بدمعاش فرار ہوگئے۔

Armed miscreants loot Rs 4 lakh from rana gas agency in deoband
رانا گیس ایجنسی سے دن کے وقت لاکھوں کی لوٹ

By

Published : Feb 11, 2020, 11:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:04 AM IST

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں بدمعاش دن کے وقت چار لاکھ روپئے رانا گیس ایجنسی سے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ریاست کے سابق وزیر آنجہانی راجندر سنگھ رانا کی گیس ایجنسی کے منیجر اور ملازم کو بندوق سے ڈرا کر 4لاکھ 15ہزار روپئے لے کر وہ فرار ہوگئے۔ اس واردات کے بعد انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی۔

رانا گیس ایجنسی سے دن کے وقت لاکھوں کی لوٹ

اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہات کرائم برانچ اور پولیس فورس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور گیس ایجنسی کے ملازمین سے لوٹ کے سلسلہ میں تفصیلی معلومات حاصل کی ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق سہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائی وے پر واقع سابق ریاستی وزیر راجندر سنگھ رانا کی گیس ایجنسی کا منیجر محلہ کائستھواڑہ کے رہنے والا آشو اور دیوبند کے قریبی گاﺅں گوپالی کا رہنے والا ریاست ایجنسی پر جمع ہوئے 4لاکھ 15ہزار روئے لے کر شہر کے ریلوے روڑ پر واقع ایک بینک میں جمع کرانے جارہے تھے۔

محلہ سینی سرائے کے سامنے جام ہونے کے سبب وہ اسٹیٹ ہائی وے سے لگی ایک گلی سے نکلنے لگے ، اسی دوران پیچھے سے آئے بدمعاشوں نے ان کی موٹرسائکل کو اَور ٹیک کرتے ہوئے دونوں کو نیچے اُتارا اورفوراًطمچہ دکھا کر 4لاکھ 15ہزار روپئے لوٹ لئے۔

تھانہ انچارج وائی ڈی شرما زبردست پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بدمعاشوں کی تلاش میں گھنٹوں چیکنگ مہم چلائی۔

پولیس کی ٹیم ایجنسی کے منیجر اور دیگر ملازمین سے معلومات حاصل کررہی ہے،۔

اس سلسلہ میں ایس پی دیہات ودیا ساگر مشر نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی تحقیق کی جارہی ہے اور جلد ہی معاملہ کا انکشاف کرکے بعد معاشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب لوٹ کی اطلاع ملتے ہی آنجھانی راجندر سنگھ رانا کے بیٹے کارتکیہ رانا ، بھائی ارون رانا، سکھ پال رانا وغیرہ گیس ایجنسی پہنچے اور سبھی ملازمین کو جمع کرکے معاملہ کی معلومات حاصل کی۔

اس دوران انہوں نے ایجنسی کے سبھی ملازمین کے موبائل فون بھی ضبط کرلئے ہیں۔

اس سلسلہ میں کارتکیہ رانا نے بتایا کہ انہوں نے ایس ایس پی سہارنپور دنیش کمار سے بذریعہ فون گفتگو کی اور پورے معاملہ سے آگاہ کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details