اردو

urdu

Arjun Feroz Khan گلوبل فلم فیسٹیول میں ارجن فیروز خان کو ہندی سنیما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا

By

Published : Dec 10, 2022, 10:30 PM IST

ماروا اسٹوڈیو کے چانسلر سندیپ مارواہ نے کہا کہ آج کا سنیما بدل رہا ہے، آج کل گرافکس نے لوگوں کے خوابوں اور تخیل کو پرواز دی ہے، جس میں بہت محنت اور پیسہ لگتا ہے اور میں اپنے طلباء سے کہنا چاہوں گا کہ فلم بنانا ٹیم ورک ہے کیونکہ فلم کسی ایک کے ہونے سے نہیں بنتی ہے بلکہ مجموعی کاوشوں سے بنتی ہے۔ Arjun Feroz Khan was honored with the Hindi Cinema Bhushan Award

ایوارڈ
ایوارڈ

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 16 میں واقع مے ماروا سٹوڈیو میں 15ویں گلوبل فلم فیسٹیول کے دوسرے روز فلمی فنکاروں کا ہجوم رہا، اس موقع پر ہندی سینما کی نامور شخصیات، فلمی اداکارسیالی بھگت، کنگنا شرما، مہابھارت کے ارجن فیروز خان، سوئٹزرلینڈ میں بھارت کی سفیر مونیکا موہتا، ہندوستان میں کمبوڈیا کے سفیر اونگ سین، راجیہ سبھا کے رکن انیل اگروال نے شرکت کی۔ Arjun Feroz Khan was honored with the Hindi Cinema Bhushan Award

ماروا اسٹوڈیو کے چانسلر سندیپ مارواہ نے فنکاروں کی مدد اور ان میں اعتماد پیدا کرتے ہوئے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سنیما بدل رہا ہے، آج کل گرافکس نے لوگوں کے خوابوں اور تخیل کو پرواز دی ہے، جس میں بہت محنت اور پیسہ لگتا ہے اور میں اپنے طلباء سے کہنا چاہوں گا کہ ایک فلم بنانا ٹیم ورک ہے کیونکہ فلم کسی ایک کے ہونے سے نہیں بنتی ہے بلکہ مجموعی کاوشوں سے بنتی ہے۔

طلباء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ارجن فیروز خان نے کہا کہ جب آپ اپنے کردار میں ہوتے ہیں تو یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ آپ اس وقت کن الفاظ سے ناظرین کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے آج کے مذہبی سیریل کے بارے میں کہا کہ آج کے سیریل میں ایک کہانی ہے لیکن روح ختم ہو گئی ہے. کنگنا شرما کا کہنا تھا کہ منفی اور مثبت دونوں کردار ادا کرنے کے لیے کردار کو محسوس کرنا ضروری ہے۔

سیالی بھگت نے کہا کہ اداکاری کرتے ہوئے کسی قسم کی شرم اور جھجک نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نےمزید کہا کہ جو بچے اداکاری میں جانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ایک سال تھیٹر ضرور کریں۔ اس موقع پر ارجن فیروز خان کو ہندی سنیما بھوشن ایوارڈ، ایمائل بیکی کو ہندی سنیما سپورٹر ایوارڈ، سیالی بھگت اور کنگنا شرما کو ہندی سنیما گورو ایوارڈ سے نوازا گیا، اس کے ساتھ اسٹریٹ پلے اور فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Khushboo Award ڈاکٹر بشیر بدر کو فخر خوشبو ایوارڈ سے نوازا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details