اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم جمہوریہ کی تقریب میں رامپور کی عریشہ خان شامل ہوں گی - دہلی کے لال قلعہ پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کی رہنے والی طالبہ اور سال 2020 کی 10 ویں کلاس کی ضلع ٹاپرعریشہ خان یوم جمہوریہ کی تقریب میں حصہ بننے دہلی جائیں گی، جہاں وہ لال قلعہ پر وزیر اعظم مودی کے خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گی۔ اس متعلق ای ٹی وی بھارت نے عریشہ خان سے خاص بات چیت کی۔

arisha khan of rampur will attend the republic day celebrations in delhi
یوم جمہوریہ کی تقریب میں رامپور کی عریشہ خان شامل ہوں گی

By

Published : Jan 23, 2021, 11:01 PM IST

26 جنوری کو دہلی کے لال قلعہ پر منعقد ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے رامپور کی ہونہار طالبہ عریشہ خان بھی سرکاری مہمان کے طور پر دہلی جائیں گی۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل لال قلعہ پر منعقد ہونے والی وزیر اعظم کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں ملک کی دیگر معزز شخصیات کے ساتھ ہی بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ملک بھر کے ہونہار طلبہ و طالبات کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

رامپور کی عریشہ خان بھی وہ ہونہار طالبہ ہیں جنہوں نے 2020 کے 10 ویں جماعت کے امتحانات میں ضلع ٹاپ کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے عریشہ خان کو اس مرتبہ کی یوم جمہوریہ تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ عریشہ خان یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے کافی پرجوش ہیں ہم نے خصوصی بات چیت کرکے ان کے احساسات کو جاننے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:

بنارس: محکمہ صحت نے بیٹیوں کی پیدائش پر جشن منایا

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کافی خوش ہیں کہ ان کو قومی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع حاصل ہو رہا ہے۔ عریشہ خان نے کہا کہ وہ ایک طالب علم ہیں وہ وہاں پہنچ کر دیگر طلبہ کے مسائل کی جانب بھی اپنے طور پر حکومت متوجہ کرنے کوشش کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details