اردو

urdu

ETV Bharat / state

عارف حبیب ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن نامزد

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور سے تعلق رکھنے والے عارف حبیب خان کو سماج وادی پارٹی نے ایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ انہیں ملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ کی نیشنل ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ جس سے سماج وادی پارٹی کارکنان میں خوشی اور جوش کا ماحول ہے۔

عارف حبیب ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن نامزد
عارف حبیب ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن نامزد

By

Published : Nov 8, 2021, 6:32 PM IST

تقریباً تین دہائیوں سے سماج وادی پارٹی میں سرگرم رہے عارف حبیب خان کا تعلق جونپور شہر کے ایک سماجی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد حبیب عالم خان سیاسی اور سماجی شخصیت کے ساتھ ساتھ جونپور میں گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار بھی ہیں۔

عارف حبیب ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن نامزد

حبیب عالم نے علی گڑھ یونیورسٹی سے انجینیئرنگ کرنے کے بعد شہر میں کاروبار شروع کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کی قیادت میں وہ سیاست کے میدان میں بھی سرگرم رہے۔ ان کے بیٹے عارف حبیب خان نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ضلع کے سماجی اور سیاسی حلقوں میں اپنی الگ شناخت بنائی۔

عارف حبیب ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن نامزد

کاروباری حلقوں سے لے کر تمام ثقافتی، ادبی، سماجی اور مذہبی تنظیموں تک انہوں نے معاشرے میں فعال کردار ادا کیا۔ نوجوانی میں تقریباً تین دہائیاں قبل سماج وادی پارٹی میں سرگرم ہونے والے عارف حبیب خان نے سماج وادی پارٹی کے تمام پروگراموں بشمول ہر تحریک، مظاہرے، جیل بھرو آندولن میں فعال کردار ادا کیا ہے۔

عارف حبیب خان پوروانچل یونٹ میں طلبہ سبھا کے سکریٹری، جنرل سکریٹری سے لے کر شہر یونٹ میں ترجمان اور سکریٹری تھے، موجوہ وقت میں وہ صدر اسمبلی و ضلع یونٹ کے خصوصی مدعو رکن بھی ہیں۔


اتوار کو دہلی میں سماج وادی پارٹی کے چیف جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو اور یوتھ بریگیڈ کے قومی صدر و سابق وزیر سدھارتھ سنگھ کی موجودگی میں عارف حبیب خان کو نیشنل ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا۔ اعلیٰ قیادت کے اس فیصلے سے ضلع کے کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details