اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: جم مالکان اور ٹرینر سڑکوں پر - جم اور باڈی بلڈنگ کلب کو کوئی رعایت نہیں

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے جم اور باڈی بلڈنگ کلب بند کر دیئے گئے ہیں۔

نوئیڈا: جم مالکان اور ٹرینر سڑکوں پر
نوئیڈا: جم مالکان اور ٹرینر سڑکوں پر

By

Published : Jun 6, 2020, 5:16 PM IST

جم اور باڈی بلڈنگ کلب بند ہونے کے باعث بے روزگاری کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیاں بھی سلب کر لی گئی۔ ان لاک ون میں بہت سے کاروبار اور صنعتوں کو رعایت دی گئی اور بعض کو شرائط کی بنیاد پر کھولنے کی اجازت دی گئی لیکن جم اور باڈی بلڈنگ کلب کو کوئی رعایت نہیں دی گئی جس کے باعث نوئیڈا کے مختلف جم مالکان ،ٹرینر اپنے مطالبات کو لے کر سڑکوں پر اتر آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان لاک 1.0 نے ہمارے شعبہ کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ کیا ہم لوگ بھارتی شہری نہیں ہیں۔

نوئیڈا: جم مالکان اور ٹرینر سڑکوں پر

ہمارے شعبہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جم مالکان بھی سفید پوش میں سے ہیں۔ان کے بھی معاشی حالات بڑے خراب ہو چکے ہیں۔اکثر جم کرائے کی عمارت میں قائم ہے۔آمدنی نہ ہونے سے کرایہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ہم لوگ دیوالیہ ہونے کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔

لہذا ، ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی روزی روٹی دوبارہ شروع کرنے اور جم کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس وبا سے نمٹنے اور پابندی کے لیے انتہائی حفاظتی اور حفظان صحت کے اقدامات پر عمل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details