علی گڑھ:تیس برسوں سے تدریس و تحقیق سے وابستہ پروفیسر رفیع الدین نے بین الاقوامی شہرت کے حامل جرائد میں 90 سے زائد تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں، جن میں آر سی ایس ایڈوانسیز، جرنل آف الیکٹروکیمیکا ایکٹا، ڈی سالینیشن، جرنل آف الیکٹروانالیٹیکل کیمسٹری، میٹیریئل سائنس اینڈ انجینئرنگ کیمسٹری، سیریمکس انٹرنیشنل جرنل آف نینو پارٹیکلس، جرنل آف سول-جیل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، جرنل آف پورس میٹیریئلز اور انٹرنیشنل جرنل آف نینو پارٹیکلس، کولائیڈس اور سرفیسز 'بی' اور 'اے' شامل ہیں۔ انھیں 1992 میں حکومت ہند اور برٹش کونسل، یو کے کی طرف سے کیمسٹری میں نہرو صد سالہ برٹش فیلوشپ عطا کی گئی۔ انھوں نے کینٹربری، انگلینڈ کی کینٹ یونیورسٹی میں کیمیکل لیباریٹری میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ مکمل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: