اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: روزہ اور تراویح سے متعلق اپیل

ضلع بہرائچ کی مشہور درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازی کے خادم سید مسعود رضا رمضان المبارک کے موقے پر روزہ اور تراویح سے متعلق لوگوں سے اپیل کی ہے۔

بہرائچ: روزہ اور تراویح سے متعلق اپیل
بہرائچ: روزہ اور تراویح سے متعلق اپیل

By

Published : Apr 22, 2020, 3:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں واقع درگاہ حضرت سید سالار مسعود غازی کے خادم سید مسعود رضا نے مسلموں سے اپیل کیا ہے کہ 'موجودہ حالات میں جس طرح گھروں میں نماز ادا کر رہے ہیں اسی طرح رمضان المبارک میں بھی پانچ وقت کی نماز و تراویح اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ 'مسجد میں مقیم امام، ومؤذن سحری اور افطار کا اعلان مسجدوں سے حسب معمول کر سکتے ہیں البتہ سحری میں بیدار کرنے کے لیے لاؤڈاسپیکر سے رکارڈنگ مثلاً نعت، تقریر وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔

خرید وفروخت کے سلسلے میں حکومتی احکام اور قوانین کی پوری پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ 'رمضان کے مہینے میں خصوصاً افطار اور تہجد کے وقت ملک اور پوری دنیا کی کامیابی اور اس مہلک بیماری سے نجات کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

سید مسعود رضا نے کہا کہ 'گھر کے بزرگ وذمہ دار حضرات نوجوانوں کو بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے پر سختی سے منع کریں اور انتظامیہ و حکومت کی مدد کریں۔ کسی بھی قسم کی دعوت یا افطار پارٹی سے مکمل پرہیز کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details